i کھیل

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خدشات کا شکارتازترین

May 20, 2025

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خدشات کا شکارہوگیا۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے تا حال پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ نہیں کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے کشمکش کا شکار ہے۔بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو 21 مئی کو شیڈول کے مطابق پاکستان آنا تھا لیکن اب پاکستان آنا حتمی نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے کئی آپشن بھی بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کو دئیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی نے سیریز کے کسی آپشن پر جواب نہیں دیا۔خیال رہیکہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے۔ سیریز کے لیے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پی ایس ایل کی وجہ سے سیریز میں ردو بدل کیا جائیگا۔سیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد کے بجائے لاہور میں کرانیکا آپشن بھی زیر غور ہے۔لاجسٹک کی وجہ سے لاہور میں پہلا میچ کرانے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی