i کھیل

برطانوی شخص نے آسٹریلیا میں تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ توڑ دیاتازترین

May 20, 2025

برطانوی شخص نے آسٹریلیا میں تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ توڑ دیا۔برطانو ی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بیڈ فورڈ شائر سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ایتھلیٹ ولیم گوج نے آسٹریلیا میں 35 دن تک دوڑ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ رپورٹس کے مطابق ولیم گوج نے 15 اپریل کو پرتھ کے کوٹسلو بیچ سے 3800 کلو میٹر کی دوڑ شروع کی اور یہ دوڑ پیر کی سہ پہر آسٹریلیا کے مشہور بونڈی بیچ پر ختم ہوئی۔ لیم گوج ہر روز ڈھائی میراتھن کے برابر تقریبا 100 کلو میٹر تک دوڑ لگاتے ہیں۔انہوں نے میراتھن میں دوڑ لگانے کا فیصلہ 2018 میں اپنی والدہ کی کینسر سے موت کے بعد کیا، انہوں نے برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا میں کینسر کے خیراتی اداروں کے لیے رقم جمع کی۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل آسٹریلیا بھر میں دوڑنے کا سابقہ عالمی ریکارڈ کرس ٹرن بل کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں یہ کارنامہ 39 دنوں میں انجام دیا تھا۔اس کے علاوہ آسٹریلوی الیکٹریشن نیڈ بروک مین نے اسی راستے کو 47 دنوں میں دوڑ کر چیریٹی کے لیے بڑی رقم جمع کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی