i کھیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیشی وفد سے سٹیڈیم میں ملاقات، خوش آمدید کہاتازترین

May 29, 2025

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں بنگلا دیش سے میچ دیکھنے کے لئے آئے وفد سے ملاقات کی۔محسن نقوی نے پاکستان آمد پر بنگلا دیشی وفد کو خوش آمدیدکہا، بنگلا دیش کرکٹ آپریشنز کے ہیڈ ناظم العابدین فہیم، ایڈوائزر میجر امروز اور دیگر افراد وفد میں شامل تھے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا بنگلا دیش کے بھائیوں کی لاہور آمد پر دلی مسرت ہوئی، امید ہے کہ آپ میچز کے ساتھ لاہور کی مہمان نوازی سے بھرپور محظوظ ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی