i کھیل

دنیا کے بلند ترین گرائونڈ شندور پر پولو فیسٹیول سجنے کو تیارتازترین

June 10, 2026

دنیا کے بلند ترین گرائونڈ شندور پر پولو فیسٹیول سجنے کو تیار ہے۔شندور پولو فیسٹیول کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔واضح رہے پولو فیسٹیول 11 جون سے 13 جون تک جاری رہے گا جس میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ڈی سی اپر چترال کے مطابق فیسٹیول کے انعقاد کے لئے سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی