i کھیل

فارمولا ون کے ڈرائیور کارلوس سانز پاکستانی خاندانی نظام سے متاثر، ہسپانوی ثقافت سے موازنہتازترین

April 07, 2026

فارمولا ون ڈرائیور کارلوس سائنز نے پاکستانی خاندانی ثقافت کی تعریف اور اس کا موازنہ ہسپانوی ثقافت سے کیا ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اسپین اور پاکستان دونوں میں خاندان کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور دونوں معاشروں میں تہوار اور خاص مواقع صرف قریبی افراد کے ساتھ نہیں بلکہ خاندان کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔ سائنز نے بتایا کہ جیسے ہسپانوی معاشرے میں بڑے اجتماعات اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا اہم ہے، ویسے ہی پاکستانی ثقافت میں بھی پورا خاندان ایک ساتھ بیٹھتا ہے، کھانے، خوشیاں اور روایات بانٹتا ہے۔ ان کے اس بیان پر پاکستانی مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے کیونکہ ایک عالمی اسٹار نے پاکستان کی گہری خاندانی اقدار کو تسلیم کیا۔ کارلوس سائنز کا یہ اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی خاندانی روایتیں عالمی سطح پر بھی متاثر کن سمجھی جاتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی