پاکستان ویمن کرکٹ کی کپتان فاطمہ ثنا سابق کپتان ثنا میر اور ان کے والدین کی معترف ہوگئیں۔فاطمہ ثنا نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب والدین ثنا میر کے والدین جیسے ہوں جنہوں نے لگن اور قوت سے بیٹی کی پرورش کی ہو تو بیٹیاں فخر کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں انکل اور آنٹی کا خاض طور پر شکریہ ادا کروں گی کہ انہوں نے ایسی بیٹی کی پرورش کی جس نے ساری زندگی ہزاروں لڑکیوں کو متاثر کیا۔فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ میں بھی ثنا میر سے انسپائر ہونے والوں میں شامل ہوں۔واضح رہے کہ سابق کپتان ثنا میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی