i کھیل

فٹبالرز ایرانی عوام کے وقار اور عزت کے محافظ ہیں،عباس عراقچیتازترین

June 22, 2026

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی حکام، سفارت کار اور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی سب ایک مشترکہ مقصد کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، جو ایرانی عوام کی عزت، وقار اور قومی خودمختاری کا دفاع ہے۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں عباس عراقچی نے ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں ہلاک ہونے والی طالبات کی تصاویر کو ورلڈ کپ کے فٹبال مناظر کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔انہوں نے لکھا کہ فٹبال کے میدان سے لے کر مذاکراتی میز اور میدانِ جنگ تک، ایک ایرانی کی حیثیت سے ہمارا ہر قدم ایک بڑی جدوجہد کا حصہ ہے، جس کا مقصد اپنے عزیز عوام کی عزت اور وقار کا دفاع کرنا ہے۔عراقچی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ایران نے اپنے ورلڈ کپ میچ میں بیلجیئم کے خلاف مقابلہ برابر کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی