فیفا کلب ورلڈ کپ میں اسپینش سائیڈ ریال میڈرڈ نے یوونٹس کو ایک ،صفرسے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔میامی کے ہارڈ راک اسٹیڈیم پر منعقدہ مقابلے میں دوسرے ہاف کے شروع میں گونزالو گارشیا نے فیصلہ کن گول بنایا، انہوں نے ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ کے شاندار کراس پر ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچایا۔رینڈال کولو موآنی کی کاوش رائیگاں گئی، کیلیان ایم باپے نے 68ویں منٹ میں گارشیا کی جگہ کھیل کر کلب ورلڈ کپ میں ڈیبیو کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی