i کھیل

فیفا ورلڈکپ، کولمبیا نے ازبکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا، انگلینڈ نے کروشیا ،گھانا نے پانامہ کو شکست دیدیتازترین

June 18, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں کولمبیا نے ازبکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا،انگلینڈ نے کروشیا کو 2-4 سے شکست دیدی، گھانا نے کھیل کے آخری لمحات میں گول کرکے پاناما کو 0-1 سے شکست دی جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال اور کانگو کے درمیان میچ 1-1گول سے برابر ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق کولمبیا نے ازبکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔کولمبیا کی جانب سے پہلا گول ڈینیئل منوز نے 40ویں منٹ میں کیا، پہلے ہاف کے اختتام پر کولمبیا کو ازبکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔پہلے ہاف کے بعد کولمبیا کی جانب سے دوسرا گول لوئس ڈیاز نے جب کہ تیسرا گول جمینٹن نے کیا۔ انگلینڈ نے کروشیا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ڈلاس اسٹیڈیم میں ہیری کین کے شاندار 2 گول کی بدولت انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنی مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے گروپ L کے افتتاحی میچ میں کروشیا کو 2-4 سے ہرا دیا۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیری کین نے 2، جوڈ بیلنگھم اور ریشفورڈ نے گول کیے جبکہ کروشیا کے گول مارٹن اور پیٹر موسی نے اسکور کیے۔انگلینڈ نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم کروشیا نے ہر بار انگلینڈ کی برتری کا جواب دے کر مقابلہ برابر رکھنے کی کوشش کی۔

ہیری کین نے انگلینڈ کے لیے پہلے 2 گول اسکور کیے، لیکن ہر بار برتری لینے کے بعد کروشیا نے واپسی کی۔ کروشیا کی جانب سے مارٹن باتورینا اور پیٹر موسی نے گول کر کے پہلے ہاف کو 2-2 سے برابر کر دیا۔دوسرے ہاف میں 47ویں منٹ میں جوڈ بیلنگھم نے گول کر کے انگلینڈ کو 3-2 سے آگے کر دیا۔ جبکہ 85ویں منٹ میں متبادل کھلاڑیوں کے بہترین کمبی نیشن کے بعد مارکس ریشفورڈ نے چوتھا گول اسکور کر کے فتح یقینی بنا دی۔انگلینڈ اب اپنا اگلا میچ گھانا کے خلاف بوسٹن میں کھیلے گا، جبکہ کروشیا پاناما اور گھانا کے خلاف اپنے اگلے گروپ میچز کھیلے گا۔دوسری جانب پرتگال اور کانگو کے درمیان میچ 1-1گول سے برابر ہوگیا۔ہیوسٹن میں فیفا ورلڈکپ 2026 کے گروپ کے کے میچ میں پرتگال کو چھٹے منٹ میں ژا ناویس نے برتری دلائی لیکن پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل کانگو کے یان ویسا نے مقابلہ برابر کر دیا۔دوسرے ہاف میں پرتگال کے کینسلو کا گول آف سائیڈ قرار دیا گیا۔پہلے ہاف میں پرتگال نے میچ کا شاندار آغاز کیا اور چھٹے منٹ میں ژا ناویس کے خوبصورت ہیڈر کے ذریعے برتری حاصل کر لی۔ابتدائی مرحلے میں پرتگال نے زیادہ گیند اپنے قبضے میں رکھی اور ڈی آر کانگو کو دفاعی پوزیشن پر دھکیل دیا۔

اس کے باوجود ڈی آر کانگو نے دفاعی طور پر منظم رہتے ہوئے مزاحمت جاری رکھی، اگرچہ انہیں پہلے ہاف میں واضح گول کے مواقع پیدا کرنے میں مشکل پیش آئی۔پرتگال پہلے ہاف کے وقفے سے پہلے دوسرے گول کی تلاش میں رہا، جس میں کرسٹیانو رونالڈو اور برونو فرنینڈس بھی نمایاں رہے، تاہم ڈی آر کانگو نے دبا برداشت کر لیا۔پہلے ہاف کے اضافی وقت میں کانگو کے یان ویسا نے شاندار موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکور 1-1 کر دیا۔دوسرے ہاف کے آغاز میں دونوں ٹیمیں برتری حاصل کرنے میں ناکام رہیں، اگرچہ دونوں جانب سے مواقع پیدا کیے گئے لیکن کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن گول نہ کر سکی۔میچ کے آخری لمحات میں بھی دفاعی کھیل غالب رہا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کو مزید گول کرنے سے روکے رکھا۔ ڈی آر کانگو کی دفاعی لائن نے آخری منٹوں میں شاندار مزاحمت دکھاتے ہوئے پرتگال کے مسلسل حملے ناکام بنا دیے۔یوں مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے۔اس سے قبل میچ میں گھانا نے کھیل کے آخری لمحات میں گول کرکے پاناما کو 0-1 سے شکست دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی