فیفا فٹبال ورلڈکپ میں2026 ناروے نے سینیگال کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرادیا اور پہلی بار ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنالی،فرانس نے بھی عراق کو 0-3 سے شکست دیکر ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔نیو جرسی میں ناروے اور سینیگال کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جس دوران ناروے نے سینیگال کے خلاف 3-2 کی زبردست فتح حاصل کی اور پہلی بار ورلڈکپ میں ناک آٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔ناروے کی جانب سے اسٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ نے 2 گول کیے جب کہ پیڈریسن نے ایک گول اسکور کیا۔ سینیگال کے دونوں گول سار نے بنائے۔ فیفا فٹبال ورلڈکپ کے گروپ آئی کے میچ میں فرانس نے عراق کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آٹ مرحلے میں جگہ بنالی، اسٹار کھلاڑی ایمباپے نے 2 گول اسکور کیے۔دوسری جانب فلاڈلفیا کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں،فرانس نے عراق کو 0-3 سے شکست دیکر ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
فرانس کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا۔صرف 14ویں منٹ میں ہی اسٹار کھلاڑی ایمباپے کو گو ل کرنے کا موقع مل گیا جو انہوں نے ضائع نہیں کیا۔ عراق کی ٹیم بھی گول برابر کرنے کی کوشش کرتی رہی لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔پہلے ہاف کے دوران ہی بارش ہوئی ، جب ہاف ٹائم ہوا تو بارش مزید تیز ہوگئی اور موسم خراب ہوگیا جس کے سبب دوسرا ہاف شروع ہونے میں 2 گھنٹے 15منٹ لگے۔کھیل شروع ہونے پر ایمباپے ایک مرتبہ پھر ایکشن میں نظر آئے اور 54ویں منٹ میں ایک اور گول کردیا، یہ ورلڈ کپ میں ان کا مجموعی طور پر 16واں گول تھا ، یوں وہ 16 گول کے ساتھ جرمنی کے میرو سلاو کلوزے کے برابر آگئے ہیں۔فرانس کی جانب سے تیسر ا گول عثمان ڈیمیبلے نے 66 ویں منٹ میں بنایا۔یوں فرانس نے 0-3 سے کامیابی حاصل کرکے ناک آٹ مرحلے میں جگہ بنالی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی