بھارتی لیگ سپن بولر ورون چکرورتی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے موسیقی اور فلم سیٹس پر مختصر کام کے بعد کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا، فلموں سے زیادہ کرکٹ کے کھیل میں پیسہ ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی لیگ سپن بولر ورون چکرورتی نے حال ہی میں روی چندرن ایشون کے یوٹیوب چینل پروگرام میں بتایا کہ انہوں نے مختلف ملازمتوں کے مواقع آزمائے، جن میں چرچ کے کوائر میں گٹار بجانا اور شارٹ فلموں کی ڈائریکشن دینا شامل تھا، اسی سفر کے دوران انہیں کرکٹ سے لگا کا بھی علم ہوا۔ بھارتی فرنچائز ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسٹار کرکٹر ورون چکرورتی نے انکشاف کہ وہ کالج کے فورا بعد ایک آرکیٹیکٹ (ماہر تعمیرات) کی فیلڈ سے وابستہ ہوگئے تھے، لیکن ایک سال بعد اس نوکری کو چھوڑ کر موسیقی کے لیے اپنی محبت کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی، لیکن جلد ہی ان میں اس جذبے کا خاتمہ ہو گیا، اس کے بعد انہوں نے دوبارہ ماہر تعمیرات کے شعبہ میں قدم رکھا اور اپنی ایک فرم کھولی، لیکن ایک خطرناک طوفان میں انہوں نے اپنی ساری جمع پونجی کھو دی۔ بھارتی سٹار کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے تقریبا 14 ہزار روپے ماہانہ سے کام شروع کیا تھا، اور جب نوکری چھوڑی تو تنخواہ 18 ہزار روپے تک پہنچ چکی تھی۔
ورون چکرورتی نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ انہوں نے پھر بطور فلم ڈائریکٹر کام کرنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ فلم سیٹس پر باقاعدگی سے جایا کرتے تھے، انہوں نے ایک فلم میں جونیئر آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کیا، جہاں انہیں روزانہ 600 روپے ملتے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے کچھ دوست فلم انڈسٹری کا حصہ تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے کئی فلموں کو دیکھنا شروع کیا اور ان کے ساتھ شوٹس پر جا کر یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ وہاں کیا ہو رہا ہے، بھارتی کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے ان سے بات کی اور معلوم ہوا کہ وہ جیوا نام کی ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جو کئی کرکٹ گرانڈز پر ہو رہی تھی۔ ورون چکورتی کا کہنا تھا کہ وہ اس جگہ معاون ڈائریکٹر بننے کی نیت سے گئے تھے، لیکن وہ نہیں ہو سکا،پھر ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ کرکٹ کھیلتے ہیں تو کرکٹر نے کہا کہ صرف ٹینس بال کرکٹ کھیلتا ہوں، پھر انہیں فلم میں جونیئر آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا جس کے انہیں روزانہ 600 روپے ملتے تھے۔ ورون نے ایک کرکٹر ہونے کے ناطے حیران کن طور پر اپنی تنخواہ میں 42 گنا فرق ظاہر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے 300 امریکی ڈالر ملتے ہیں (جو تقریبا 25,652.78 بھارتی روپے بنتے ہیں) ، فلموں سے زیادہ کرکٹ کے کھیل میں پیسہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی