گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔عاطف لون گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر جبکہ واجد احمد خان بلا مقابلہ سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔اسامہ احمد بلا مقابلہ خزانچی منتخب ہوئے ہیں۔ پی سی بی الیکشن کمشنر منصور قادر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے دائرہ اختیار میں شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی