i کھیل

گولڈن جوبلی قومی سنوکر چیمپئن شپ، شان نعمت نے ٹاپ کھلاڑی کو ہرا کر بڑا اپ سیٹ کر دیاتازترین

January 19, 2026

شان نعمت نے سیڈڈ ایان مارک جان کو شکست دیکر گولڈن جوبلی قومی سنوکر چیمپئن شپ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔این بی پی سپورٹس کمپلیکس کلفٹن میں جاری چیمپئن شپ میں شان نعمت نے سیڈ ایان مارک جان کو 2 - 4 سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا، لاسٹ 24 راونڈ میں خیبرپختونخوا کیآکاش رفیق نے اپنے ہی صوبے کے مدثر یعقوب کو 0 - 4، اویس منیر(پنجاب) نے زیب خان (بلوچستان) کو 2 - 4، شان نعمت(اسلام آباد) نے ایان مارک جان (سندھ) کو 2 4 سے شکست دی۔اس کے علاوہ عبدالستار (سندھ )نے اپنے صوبے کے محمد فیضان کو 0 - 4، محمد آصف (این بی پی) نے ذوالفقار اے قادر (سندھ) کو 0 - 4، محمد سجاد (این بی پی ) نے سلطان محمد (سندھ) کو 2 - 4، عبدالجاوید (اسلام آباد) نے علی رضا (سندھ) کو1 - 4، سید حسنین اختر (سندھ) نے آصف ٹوبہ (پنجاب)کو 2 - 4 سے شکست دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی