i کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کی شرکت، حتمی فیصلہ کل21 جنوری کو متوقعتازترین

January 19, 2026

کرکٹ ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کل21 جنوری کو متوقع ہے جبکہ بنگلادیش کے بھارت جانے سے انکارپرآئی سی سی دوسری ٹیم کو ایونٹ میں شامل کرسکتا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کے معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) بدستور اپنے موقف پر قائم ہے اور تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی وفد سے ڈھاکا میں ہونے والی ملاقات کے دوران بی سی بی نے بھارت میں میچز کھیلنے کے بجائے انہیں کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی درخواست کی۔ تاہم آئی سی سی نے بی سی بی کو واضح طور پر ڈیڈ لائن سے آگاہ کر دیا ہے اور بنگلادیش کی گروپ تبدیلی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔بنگلادیش نے گروپ بی میں شامل آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، لیکن آئی سی سی نے اس تجویز کو قبول نہیں کیا۔ ویب سائٹ کے مطابق بنگلادیش کی ورلڈ کپ میں شرکت یا عدم شرکت کا حتمی فیصلہ 21 جنوری کو سامنے آئے گا۔بی سی بی کے صدر نجم الحسن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں عدم شرکت کی صورت میں بھی بنگلادیش بورڈ کو کسی قسم کے مالی نقصان کا سامنا نہیں ہوگا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کو سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کرائی ہے اور اب بی سی بی کے حتمی جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اگر بنگلادیش ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کرتا ہے تو آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر کسی دوسری ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے، جس کے لیے اسکاٹ لینڈ کو متبادل کے طور پر زیر غور رکھا گیا ہے۔ دریں اثنا کرکٹ ویب سائٹ نے دعوی کیا ہیکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کی صورت میں آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر دوسری ٹیم کو ورلڈکپ میں شامل کرسکتا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ورلڈکپ میں بنگلا دیش کی شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 21 جنوری کو فائنل ہوگا، آئی سی سی نے بی سی بی کو ڈھاکا میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لائن کے حوالے سے مطلع کر دیا ہے۔ بنگلا دیش بھارت نہ جانے کے موقف پر بدستور قائم ہے جب کہ کرکٹ ویب سائٹ کا دعوی ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کی گروپ تبدیل کرنے کی درخواست قبول نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی بنگلہ دیش کے حتمی جواب کا انتظار کریگا، انکار کی صورت میں آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر دوسری ٹیم کو ورلڈکپ میں شامل کرسکتا ہے، رینکنگ کی بنیاد پر اسکاٹ لینڈ کی ٹیم موجود ہے۔ واضح رہیکہ بنگلا دیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے انکار کیا ہوا ہے۔بنگلا دیش نے حکومتی مشاورت اور ہدایات کے بعد بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی