i کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ،افغانستان اور عمان نے اپنے اپنے سکواڈز کا اعلان کردیاتازترین

December 31, 2025

افغانستان اور عمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپکیلئے اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔تفصیل کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ورلڈ کپ سے قبل افغان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی، جو 19 سے 22 جنوری تک متحدہ عرب امارات میں افغانستان کی میزبانی میں ہوگی۔اس سیریز اور ورلڈ کپ میں افغانستان کی قیادت راشد خان کریں گے۔افغان اسکواڈ میں آل رانڈر گلبدین نائب اور فاسٹ بولر نوین الحق کی واپسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان پول ڈی میں شامل ہے اور اپنا پہلا میچ 8 فروری کو چنئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔اسکواڈ میں راشد خان (کپتان) ، ابراہیم زادران (نائب کپتان)، رحمان اللہ گرباز، محمد اسحاق، صدیق اللہ اتل، درویش رسولی، شاہد اللہ کمال، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی اور عبداللہ احمد زئی شامل ہیں جبکہ ریزروز کھلاڑیو ںمیں اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی، ضیاالرحمان شریفی شامل ہیں ۔

دوسری جانب عمان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت جتندر سنگھ کریں گے۔ یہ ٹی20 ورلڈ کپ میں عمان کی چوتھی شرکت ہوگی، اس سے قبل ٹیم 2016، 2021 اور 2024 کے ایڈیشنز میں حصہ لے چکی ہے۔آنے والے ایونٹ میں عمان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا، سری لنکا اور زمبابوے سے ہوگا، عمانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 9 فروری کو زمبابوے کے خلاف میچ سے کرے گی۔سکواڈ میں سب سے نمایاں عدم شمولیت کلیم ثنا کی ہے، جو ایشیا کپ 2025 میں ٹیم کے اسٹار پرفارمر رہے تھے، تاہم آل رانڈرز وسیم علی، کرن سوناوالے اور جے اودھیڑا جبکہ فاسٹ بولرز شفیق جان اور جیتن رامانندی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔عمان کا 15 رکنی سکواڈ جتندر سنگھ (کپتان) ، وِنایک شکلا، محمد ندیم، شکیل احمد، حماد مرزا، وسیم علی، کرن سوناوالے، شاہ فیصل، ندیم خان، سفیان محمود، جے اودھیڑا، شفیق جان، آشش اودھیڑا، جیتن رامانندی، حسنین علی شاہ پر مشتمل ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی