i کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستانی نژاد اماراتی کرکٹرکو ٹیم منیجمنٹ نے بھارت سے واپس بھجوادیاتازترین

February 09, 2026

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد یو اے ای کے اوپنر محمد زوہیب کو ٹیم منیجمنٹ نے بھارت سے واپس بھجوادیا۔ اماراتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد زوہیب کو نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر بھارت سے دبئی واپس بھیجا گیا ہے۔اماراتی بورڈ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی، اس مرحلے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔اس سے قبل محمد زوہیب نے الزام لگایا تھا کہ ساری ٹیم منیجمنٹ کا تعلق بھارت سے ہے اور پاکستانی ہونے کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر نکالا گیا ہے۔خیال رہیکہ یو اے ای کی کرکٹ ٹیم اس وقت بھارتی شہر چنئی میں ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے کے لئے موجود ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں محمد زوہیب نے اماراتی کرکٹر نے ای سی بی چیئرمین کے نام پیغام میں کہا کہ گزشتہ 3 چار دنوں سے مجھے کوچ اور دیگر ٹیم اسٹاف جو بھارت سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے مجھے بلا کر کہا کہ میں خود کو ان فٹ ڈیکلیئر کردوں تاکہ مجھے واپس امارات بھیج دیا جائے، میرے انکار پر مجھے دھمکیاں بھی دی گئیں کہ آئندہ آپ کے لیے مشکل ہوجائے گی جیسے عمان کے کرکٹرز کے ساتھ ہوا ہے۔زوہب نے بتایا کہ بعد میں مجھے کہا گیا کہ آپ اپنی والدہ کی صحت کا بہانہ بناکر واپس چلے جائیں، میں نے ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کوئی وجہ نہیں بتائی اور مجھے زبردستی واپس بھیج دیا، یہ لوگ اپنے کھلاڑی ٹیم میں لانا چاہتے ہیں۔

زوہیب نے اس سے قبل گرائو نڈ سے بھی ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے بتایا کہ پریکٹس کے دوران مجھے گرائونڈ سے نکال دیا گیا اور کہا کہ آپ کی فلائٹ ہے واپس دبئی جائیں ۔ گرائونڈ سے ہوٹل جانے کے بعد زوہیب نے ویڈیو میں بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ اگر آپ نہ گئے تو ہوٹل بکنگ کینسل کردیں گے پھر آپ کو اپنے خرچے پر رہنا ہوگا اور یہ بھارت ہے یہاں آپ کے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔اماراتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، مجھے واپس بھیجنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی،صرف دھمکیاں دی گئیں اور کچھ نہیں بتایا گیا۔بھارتی ائیرپورٹ سے ویڈیو بناتے ہوئے پاکستان سے تعلق رکھنے والے یو اے ای کے بیٹر محمد زوہیب نے اماراتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی سے اپیل کی کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، اس معاملے کی انکوائری کی جائے، بغیر کسی وجہ کے ٹیم منیجمنٹ نے مجھے واپس بھیج دیا۔زوہیب کا کہنا تھا کہ ہماری پوری منیجمنٹ بھارتی ہے، ہم یہاں یو اے ای کی نمائندگی کرتے ہیں، یہاں پر پاکستانی یا بھارتی کا معاملہ نہیں ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو بنانیکا مجھے نقصان بھی ہوگا لیکن میں آواز اٹھائوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی