i کھیل

ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کی جانب سے رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد ،نیک تمنائوں کا اظہارتازترین

May 31, 2025

ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رسجا )کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام نومنتخب عہدیداران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ان کی صحافتی خدمات اور پیشہ ورانہ قابلیت کا اعتراف ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں یاسر پیرزادہ نے صدر ابوبکر بن طلعت، جنرل سیکریٹری سید ارسلان شیرازی، فنانس سیکریٹری ناصر عباس نقوی، سینئر نائب صدر ذوالفقار بیگ، نائب صدور عقیل انجم اور اصغر علی مبارک، جوائنٹ سیکریٹریز حافظ عبدالرحمان اور عاصم ریاض سمیت دیگر نومنتخب اراکین کو ان کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے نئی قیادت کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ رسجا مستقبل میں بھی کھیلوں کی صحافت کے فروغ میں اپنا مثبت اور موثر کردار جاری رکھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی