i کھیل

ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی کو اضافی چارج مل گیاتازترین

May 12, 2026

وفاقی حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وفاقی سیکرٹری بین الصوبای رابطہ محی الدین وانی کو ڈی جی پی ایس بی کا اضافی چارچ سونپ دیا۔اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو گروپ کے گریڈ 20کے افسر محمد یاسر پیرزادہ کو ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے فوری طور پر ایف بی آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وفاقی سیکرٹری بین الصوبای رابطہ محی الدین وانی کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے جو تین ماہ کی مدت یا مستقل ڈی جی کی تقرری تک ہو گا۔ محی الدین وانی کا شمار کھیل دوست شخصیت کے طور پرہوتا ہے جنہیں حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر کی ذمہ داریاں بھی دے رکھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی