i کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آسٹریلیا کا پہلے رائو نڈ میں باہر ہونا پاکستان کیلئے خوش بختی کی علامت ثابت ہوسکتاہے؟تازترین

February 18, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا سپر ایٹ مرحلہ آغاز کے قریب ہے۔ حیرت انگیز طور پر فیورٹس میں شامل آسٹریلوی ٹیم پہلے رانڈ میں ہی باہر ہوگئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ جب جب آسٹریلوی ٹیم ابتدائی رانڈ میں باہر ہوئی پاکستان ٹیم ایونٹ کی فاتح رہی۔ یادرہے پاکستان ٹیم نے اپنا واحد آئی سی سی ورلڈکپ 1992 میں جیتا جس میں آسٹریلوی ٹیم رائونڈ روبن میں ہی باہر ہوگئی تھی۔پاکستان ٹیم نے اپنا واحد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 میں جیتا جس میں آسٹریلوی ٹیم گروپ مرحلے میں بغیر کوئی کامیابی حاصل کیے ہی باہر ہوگئی تھی۔پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کا واحد ٹائٹل 2017 میں جیتا اور حیرت انگیز طور پر آسٹریلوی ٹیم اس ایونٹ میں بھی گروپ مرحلے سے آگے نہیں جاسکی تھی۔

پاکستانی شائقین کرکٹ میں یہ خوش فہمی پائی جانے لگی کہ آسٹریلوی ٹیم کے گروپ مرحلے میں باہر ہونے کے بعد اب یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان جیتے گا۔یہ ایک اتفاق ضرور ہے کہ جب پاکستان نے میگا ایونٹ جیتا تب آسٹریلوی ٹیم گروپ مرحلے میں باہر ہوگئی تاہم حیقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اگر پاکستان کی جیت آسٹریلیا کے ابتدائی مرحلے میں باہر ہونے سے جڑی ہوتی تو آسٹریلوی ٹیم 1979 اور 1983 کے ورلڈکپ میں بھی گروپ مرحلے سے آگے نہیں جاسکی تھی تاہم دونوں ایونٹس میں پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی تھی۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ 2013 کی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ خود پاکستان بھی گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی