i کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارتی بورڈ کا اپنے کرکٹرز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکارتازترین

February 10, 2026

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی درخواست پر فیملیز کو ساتھ رکھنے کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تھا تاہم بورڈ نے اپنی پالیسی پر قائم رہتے ہوئے واضح جواب دیا کہ اسکواڈ کے اراکین ایونٹ کے دوران فیملیز ساتھ نہیں رکھ سکتے۔بی سی سی آئی نے ٹیم مینجمنٹ کو جواب دیا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی فیملیز نہیں رہ سکتیں البتہ کھلاڑی اگر چاہیں تو وہ فیملیز کے اپنے الگ انتظامات کر سکتے ہیں۔یاد رہیکہ بھارتی بورڈ نے 2025 میں دورہ آسٹریلیا کے بعد فیملیز کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی