i کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: محمد نبی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار، میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائدتازترین

February 12, 2026

افغانستان کے تجربہ کار آل رائو نڈر محمد نبی آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کی زد میں آگئے۔تفصیل کے مطابق محمد نبی گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جس کے باعث ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق محمد نبی نے لیول ون کی خلاف ورزی کی، جو کہ پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4 سے متعلق ہے۔یہ شق انٹرنیشنل میچ کے دوران امپائر کی ہدایت نہ ماننے سے متعلق ہے۔یہ واقعہ افغانستان کی اننگز کے 14ویں اوور کے آغاز پر پیش آیا، جب محمد نبی نے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر لنگی نگیڈی کی کلائی پر بندھے بینڈ کے حوالے سے امپائرز سے بحث کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی