پاکستان سپورٹس بورڈ نے ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کو این او سی جاری کردیا۔ ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں پاکستان کا میزبان تیونس سے مقابلہ اٹھارہ ستمبر سے کھیلا جانا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی عقیل خان، مزمل مرتضی' محمد شعیب خان، محمد عابد علی اکبر اور برکت اللہ کرینگے جبکہ محمد خالد کوچ ہونگے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی