ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید علی میمن پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے جاوید میمن کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے نامزدگی کی تھی جو پی ایف ایف میں ایچ ای سی سے منتخب ہونے والے پہلے رکن ہیں۔جن کا انتخاب کھیلوں کے فروغ کیلے ان کی گراں قدر خدمات اور ملک بھر کی جامعات میں کھیلوں کے احیا کے لیے ان کی انتھک کاوشوں کا اعتراف ہے۔جاوید میمن وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کی قیادت بھی کر رہے ہیں اور ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش اور تربیت کے قومی منصوبہ کے تحت انہوں نے 15 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے فٹبال کے ملک گیر ٹرائلز کا انعقاد بھی کیا۔ ان ٹرائلز کے نتیجے میں ابھرتے ہوئے کھلاڑی سامنے آئے، جن میں سے کئی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔جاوید میمن روایتی کھیلوں کیساتھ ساتھ وزیر اعظم کی ای-اسپورٹس ٹاسک فورس کے رکن کے طور پر پاکستان میں ای-اسپورٹس کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی