پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم اوریاسر سلطان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کیجیولن تھرو کوالیفائنگ رانڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کی۔دوسری جانب بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی۔کوالیفائنگ را ئونڈ کی پہلی باری میں ارشد ندیم نے 86.34 کی سب سے لمبی تھر وکی جس کے ساتھ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ارشد ندیم کے بعد پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنالی۔یاسر سلطان نے پہلی ہی باری میں 76.07 میٹر کی تھرو کر کے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔یاد رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کا فائنل آج (ہفتہ کو )کھیلا جائے گا۔دریں اثنا ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے قوم سے دعائوں کی درخواست کی ہے ۔ارشد ندیم نے کہا کہ کوالیفائنگ رائونڈ میں لمبی تھرو کرکے ٹاپ پر رہا ہوں ہفتہ کے روز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر فائنل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب نے میرے لیے ہمیشہ دعا کی ہے آج بھی کریں تاکہ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کروں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی