i کھیل

جنٹلمین گیم میں ہاتھاپائی، بنگلہ دیشی اور جنوبی افریقہ اے ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں لڑ پڑےتازترین

May 29, 2025

بنگلادیش اے اور جنوبی افریقہ کی اے ٹیم کے دو کھلاڑیوں کے درمیان حالیہ لڑائی کا واقعہ پیش آیا جس میں کھلاڑی دوران کھیل میدان میں لڑ پڑے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا اے نے بنگلادیش اے کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جس دوران دونوں ٹیمز کے کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بنگلادیش کے رپن مونڈول نے جنوبی افریقی کرکٹر کو چھکا لگایا جس کے بعد بولر اور بیٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی افریقی بالر شیپو اینٹولی نے بنگلادیشی بیٹر کو پہلے دھکا اور پھر ہاتھا پائی شروع کی، جس کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور امپائر نے بیچ بچا کرایا۔واقعہ کی رپورٹ آن فیلڈ امپائر جنوبی افریقی بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداروں کو پیش کریں گے اور دونوں کھلاڑیوں پر سخت پابندی لگنے کا امکان ہے۔اس سے قبل بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے تھے، ون ڈے سیریز کے دوران بھی انڈیل سمیلانے اور جشن عالم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں کرکٹرز کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی