i کھیل

جونیئر ایشیا کپ: قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز آج ہونگےتازترین

June 17, 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر ایشیا کپکیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے سلسلے میں دو روزہ ٹرائلز آج (جمعرات) سے اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ سابق اولمپیئن سمیع اللہ کی سربراہی میں سلیکش کمیٹی میں ناصر علی اور اولمپیئن نعیم اختر بھی شامل ہیں۔سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی کارکردگی، تکنیکی مہارت، جسمانی فٹنس اور مجموعی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ پی ایچ ایف کے مطابق ٹرائلز کا مقصد جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے بہترین اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے۔ پی ایچ ایف حکام کے مطابق ٹرائلز فیڈریشن کے صدر کی منظوری سے منعقد کئے جا رہے ہیں اور ان کا مقصد میرٹ، شفافیت اور انصاف پر مبنی انتخابی عمل کو یقینی بنانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی