کامن ویلتھ گیمز کے ایتھلیکٹس مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹ فائقہ ریاض نے سو میٹر ریس میں نیا قومی ریکارڈ قام کردیا ۔تفصیل کے مطابق گلاسکو میں جاری ایونٹ میں خواتین کی سو میٹر دوڑ میں فائقہ ریاض تیسری ہیٹ میں ایکشن میں نظر آئیں جو 11اعشاریہ64سیکنڈ کیساتھ اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی تو نہ کرسکیہ مگر اولمپین صدف صدیقی اور نسیم حمید کا سو میٹر ریس کا گیارہ اعشاریہ 81سیکنڈ کا قومی ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔دوسری جانب لانگ جمپ ایونٹ میں عنصر عباس سات اعشاریہ صفرچھ میٹر جمپ لگا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی