i کھیل

خیبرپختونخوا کی ٹیم نے سندھ پولیس کو ہر اکر انٹر صوبائی پولیس ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیاتازترین

September 09, 2026

خیبرپختونخوا کی ٹیم نے سندھ پولیس کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیتے ہوئے انٹر صوبائی پولیس ہاکی ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کے ایچ اے ہاکی گرائونڈ میں سندھ پولیس اور خیبرپختونخواہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ، خیبرپختونخوا کی ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 گول کیے جبکہ سندھ پولیس نے 1 گول سکور کیا ۔ دونوں ٹیموں نے میچ کے اختتام تک ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کے لیے تابڑ توڑ حملے کیے ، مہمان خصوصی آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے فائنل میں شرکت کی۔ سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین پیر محمد شاہ بھی فائنل میں موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی