i کھیل

کیرئیر کی وجہ سے ویوین رچرڈزکی بیٹی کو جنم دینے کے باوجود ان سے شادی نہیں کی ، بالی وڈ اداکارہ نینا گپتاتازترین

February 18, 2026

بالی وڈ اداکارہ نینا گپتا نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ویوین رچرڈز کے ساتھ تعلق میں بیٹی مسابا گپتا کی پیدائش کے باوجود انکا شادی کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ انہیں ویسٹ انڈیز جانا پڑتا یا پھراپنا کیرئیر چھورڑ کر بھار ت آنا پڑتا ۔اپنے ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران نینا گپتا بتایا کہ ویوین رچرڈز سے متعلق بتایا کہ میرا خیال ہے ہم محبت میں تھے، اگرچہ ہم بہت کم عرصے تک ساتھ رہے لیکن جو وقت ہم نے ایک ساتھ گزارا وہ بہت خوبصورت تھا۔شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے نینا گپتا نے کہا کہ یہ عملی طور پر ممکن نہیں تھا، یا تو مجھے اپنی نوکری چھوڑ کر ویسٹ انڈیز جانا پڑتا، یا پھر انہیں اپنا کیریئر چھوڑ کر بھارت آنا پڑتا اور ان میں سے کوئی بھی بات ممکن نہیں تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت میں محبت میں اندھی ہو چکی تھی، ایسے حالات میں کون دوسروں کی سنتا ہے؟

کون اپنے فیصلوں پر رک کر غور کرتا ہے؟ کون اپنے والدین کی بات مانتا ہے؟ مسابا کی پیدائش کا فیصلہ میرا اپنا تھا، پھر میں نے ویوین سے پوچھا کہ کیا وہ اس بات پر راضی ہیں کہ میں ان کے بچے کو جنم دوں، تو انہوں نے بھی ہاں کہہ دیا۔نینا گپتا نے کہا کہ ویوین رچرڈز نے کبھی بھی عوامی طور پر مسابا کو اپنی بیٹی تسلیم کرنے سے گریز نہیں کیا، اکیلے بچے کی پرورش کرنا آسان نہیں ہوتا، اور یہ بچے کیلئے بھی بہتر نہیں ہوتا۔خیال رہے کہ نینا گپتا کی ذاتی زندگی اکثر خواتین کی خود مختاری سے متعلق ان کے خیالات کے تناظر میں زیرِ بحث رہی ہے، انہوں نے نومبر 1989 میں شادی کے بغیر اپنی بیٹی مسابا کو جنم دیا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ بھلے ہی میرا یہ فیصلہ میرے لیے درست ثابت ہوا، لیکن میں دوسروں کو مشورہ نہیں دوں گی کہ ایسا قدم بغیر سوچے سمجھے اٹھائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی