i کھیل

قومی ویٹ لفٹرز ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ سے 3 گولڈ ایک براونز میڈلز جیت کر وطن واپستازترین

June 02, 2025

قومی ویٹ لفٹرز ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ سے 3 گولڈ ایک براونز میڈلز جیت کر وطن واپس پہنچ گئے ۔لاھور ایر پورٹ پر حافظ عمران بٹ اور،عقیل جاوید بٹ اور ویٹ لفٹنگ شایقین اور کھلاڑیوں نے ٹیم کا پرجوش استقبال کیا ۔ پاکستانی ویٹ لفٹرز نے دوحہ، قطر میں تاریخ رقم کر دی: مقصود امجد راٹھور گولڈ . عمر رسول لون گولڈ .فرقان انور (Best Lifter) گولڈ اور عثمان راٹھور براونز میڈل حاصل کئے۔ یہ صرف تمغے نہیں... یہ پوری قوم کا فخر ہیں! پاکستانی ویٹ لفٹرز کی ایشین ماسٹرز چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی کامیابی۔الحمدللہ! پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے کھلاڑیوں نے دوحہ، قطر میں منعقدہ پہلی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی (گولڈ) اور ایک کانسی (برانز) کا تمغہ جیت کر ملک و ملت کا نام روشن کر دیا ۔ اس موقع پر فرقان انور کو ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر چیمپئن شپ کا بہترین کھلاڑی (Best Lifter) بھی قرار دیا گیا، جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔ علاوہ ازیں، فرقان انور کا ڈوپ ٹیسٹ واڈا (WADA) کی نگرانی میں لیا گیا ہے۔ ان شاءاللہ، اس کا نتیجہ منفی آنے کی پوری توقع ہے، کیونکہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن ڈوپنگ قوانین کی سختی سے پاسداری کرتی ہے اور واڈا کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ فیڈریشن کی شفافیت اور کلین اسپورٹس کے عزم کا مظہر ہے۔ پاکستان بھر کے عوام کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی