i کھیل

قومی ویمنز ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گیتازترین

June 10, 2026

پاکستان ویمنز ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔پاکستان اور سری لنکا ویمنز ٹیموں کے درمیان چھ وائٹ بال میچز ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے۔تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 23، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ 2025-29 کا حصہ ہوگی۔پاکستان ویمنز ٹیم چیمپئن شپ میں اس وقت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔پاکستان نے چیمپئن شپ میں اب تک چھ میں سے چار میچز جیت کر آٹھ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔پاکستان ویمنز ٹیم دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے گی۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو شیڈول ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی