i کھیل

قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیںتازترین

April 17, 2026

قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ کے مطابق قومی سطح کی سائیکلسٹ اور روئنگ کی کھلاڑی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں، سرجری کے بعد وہ صحت یاب نہیں ہو سکی اور ان کی حالت مزید بگڑ گئی تھی۔سید اظہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سائیکلنگ فیدریشن کے تمام اراکین کو دلی افسوس ہوا اور مرحومہ کی فیملی سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی