i کھیل

کرک انفو ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیںتازترین

December 31, 2025

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفونے ٹی20 ٹیم آف دی ایئر 2025 کا اعلان کر دیا ہے، تاہم اس فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔اعلان کردہ ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے تین، تین کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے دو اور آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقہ کا ایک ایک کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔کرک انفو کی جانب سے منتخب کردہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں ابھیشک شرما، فل سالٹ، جوز بٹلر، نکولس پوران اور ڈیوالڈ بریوس شامل ہیں۔اس کے علاوہ ٹم ڈیوڈ، سیم کرن، جیسن ہولڈر، نور احمد، ورن چکرورتھی اور جسپریت بمرا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کسی بھی پاکستانی کرکٹر کو شامل نہ کیے جانے پر شائقین کرکٹ میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی