لاہور میں کرکٹ میچز پر آن لائن جوا لگانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈائون کیا گیا۔تفصیل کے مطابق چوھنگ پولیس نے ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور کرکٹ میچز پر آن لائن جوا لگانے والوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کیں۔ایس ایچ او چوھنگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ لیگ پر آن لائن بیٹنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم کی شناخت جواد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی