i کھیل

کرسٹیانو رونالڈو کے فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والے عمر رسیدہ کھلاڑی ہونے پر سوالاتتازترین

June 18, 2026

فٹ بال کی دنیا کے چاہنے والے اور دنیا بھر کے پرستار فیفا ورلڈ کپ میں مشہور زمانہ کرسٹیانو رونالڈو کے کھیلنے پر یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا رونالڈو ورلڈ کپ کھیلنے والے تاریخ کے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں؟۔فیفا ورلڈ کپ گروپ کے میں پرتگال جس کا عالمی درجہ بندی میں ساتواں نمبر ہے، اس کا پہلا میچ جموریہ کانگو کیساتھ 1-1 گول سے برابر رہا۔ اس میچ میں پرتگال کے کوچ روبرٹو مارٹیننز نے مانچسٹر یونائیٹڈ اور رئیل میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو کو 41 برس 132دن کی عمر میں بطور کپتان میدان میں اتارا۔کرسٹیانو رونالڈو فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں کھیلنے والے چوتھے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں ۔پہلا نمبر مصر کے عیصام الہادی کا ہے۔ جو 25 جون 2018 کو سعودی عرب کے خلاف 45 سال 161دن کی عمر میں کھیلے۔دوسرا نمبر کولمبیا کے فراد مونڈرگون کا ہے، جو 24 جون 2014 جاپان کے مقابلے پر 43 سال 3 دن کی عمر میں میچ کھیلے۔اس فہرست میں تیسرا نمبر کیمارون کے راجر ملا کا ہے۔ جو 42 برس 39دن کی عمر میں روس کے خلاف 28جون 1994 میں فیفا ورلڈ کپ کا میچ کھیلے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی