i کھیل

لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ سے عبداللہ شفیق کو ریلیز کردیاتازترین

July 27, 2026

لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ سے عبداللہ شفیق کو ریلیز کردیا۔عبداللہ شفیق گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کا حصہ تھے ان کی جگہ اب بنگلا دیش کے شمیم حسین لاہور قلندرز میں شامل ہوں گے۔عبداللہ شفیق نے گیانا میں لاہور قلندرز کی جانب سے آخری میچ کھیلا، وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔عبداللہ شفیق کو انجرڈ عبداللہ فضل کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی