i کھیل

لاہور،آئی پی ایل سمیت غیر ملکی لیگز کے کرکٹ میچز پر جوا لگانے والے 2 بکی گرفتارتازترین

April 02, 2026

لاہور میں آئی پی ایل اور غیر ملکی لیگز کے کرکٹ میچز پر جوا لگانے والے 2 بکی گرفتار کرلئے گئے۔تفصیل کے مطابق ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ جوہر ٹائون پولیس نے کارروائی کرکے ملزمان حسیب اکبر اور محمد عرفان کو گرفتار کرلیا ہے۔رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے آئی پی ایل کے جاری کرکٹ میچز پر جوا لگایا ہوا تھا۔ ان کے قبضے سے 2 موبائل فونز، 6 لیپ ٹاپ اور ہزاروں روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان اٹرنیشنل کرکٹ ورلڈکپ میچز پر بھی جوا لگاتے تھے۔ ملزمان مختلف موبائل ایپ اکانٹس کے ذریعے گروپ جوا بھی کرواتے تھے۔ایس پی صدر نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او جوہر ٹان محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی