i کھیل

لڑو ہماری فوج سے تاکہ پتہ چلے تم کتنے تگڑے ہو،مودی کی وجہ سے ہندوستان ہر جگہ بدنام ہو رہا ہے، شاہد آفریدیتازترین

May 12, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ مودی کی وجہ سے ہر جگہ ہندوستان بدنام ہو رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پورے پاکستان کی جانب سے پاک فوج کو سلیوٹ کرتا ہوں، ہمارا دین ہمیں امن سکھاتا ہے، ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ بغیر ثبوت کے ہم پر بھارت نے دہشت گردی کا الزام لگایا، بھارت نے ہمارے پھول جیسے بچوں کو شہید کیا۔سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ لڑو ہماری فوج سے تاکہ پتہ چلے تم کتنے تگڑے ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی