i کھیل

ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے،سکندررضاتازترین

January 02, 2026

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے اپنے چھوٹے بھائی کی وفات کے بعد ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بھائی کو یاد کرتے ہوئے سکندر رضا نے لکھا کہ ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ انہوں نے اپنی فیملی کی جانب سے دل سے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے پیغامات ہمارے لیے بہت معنی رکھتے ہیں اور یہ پیغامات نہ صرف ان کے بلکہ پورے خاندان کے دل کو سکون پہنچاتے ہیں۔زمبابوینکپتان نے مزید کہا کہ محمد مہدی نے اپنے چھوٹے سے عرصے میں خاندان، دوستوں اور کمیونٹی کے لیے ایسی یادیں چھوڑیں جو زندگی بھر ہمارے ساتھ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں ایسا فرشتہ عطا کیا اور ایک بار پھر محبت، دعاں اور حوصلے بھرے پیغامات پر سب کا جزاک اللہ۔زمبابوے کرکٹ فیڈریشن اور سکندر رضا کے مداحوں نے بھی ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور سکندر اور ان کے خاندان کے لیے دعائیں کیں۔

محمد مہدی کی یاد میں سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنی تعزیت اور محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری رکھا۔یہ واقعہ سکندر رضا کے لیے ذاتی طور پر بہت جذباتی لمحہ تھا، لیکن ان کے پیغام میں صبر، شکر اور اپنے چھوٹے بھائی کی یادوں کو سینے سے لگانے کا جذبہ واضح نظر آیا۔ سکندر رضا کی جانب سے جاری کردہ یہ پیغام نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ پوری کرکٹ کمیونٹی کے لیے ایک انسانی اور جذباتی پہلو کی عکاسی کرتا ہے۔سکندر کے چھوٹے بھائی، 13 سالہ محمد مہدی، ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا تھے اور حالیہ طبی پیچیدگیوں کے باعث 29 دسمبر کو انتقال کر گئے۔ ان کی تدفین 30 دسمبر کو دارالحکومت ہرارے میں کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی