i کھیل

معرکہ حق میں بھارت کو عالمی رسوائی ہوئی، خواجہ آصفتازترین

September 15, 2025

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت کو عالمی سطح پررسوائی کا سامنا کرنا پڑا،پاک افواج کے ہاتھوں لگے زخم سستے تماشوں سے نہیں بھرسکیں گے ۔بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملانے پرسخت ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیا ن میں وزیر دفاع نے لکھا کہانڈین فضائیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،طاقتور رافیلز بھی نہ بچ سکے،پاک افواج کے ہاتھوں لگے زخم سستے تماشوں سے نہیں بھرسکیں گے۔ دوسری جانب اشوک سوائن نے بھارتی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ کرکٹ کھیلیں،اپنے سیاسی آقائوں کو خوش نہ کریں،ساتھ ہی سوال اٹھایا پاکستان کے ہاتھوں اتنے طیارے گنوائے،کرکٹ ٹیم کی جیت طیاروں کے نقصان کا ازالہ نہیں کرسکتی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی