i کھیل

معروف سابق فٹبالر روبرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی خبریںتازترین

August 19, 2026

برازیل کے سابق معروف فٹبالر روبرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی خبریں ان دنوں ترک میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ترکی کے کئی اخبارات جن میں حبرلر بھی شامل ہے میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ 53 سالہ روبرٹو کارلوس نے تقریبا چار ہفتے قبل برازیل میں مسلم کمیونٹی کی معروف شخصیت شیخ جہاد حمادہ سے ملاقات کی تھی اور کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے رابطہ تھا اور اس ملاقات سے پہلے بھی روبرٹو کارلوس شیخ حمادہ سے رابطے میں تھے۔اس خبر کے سامنے آنے کی ایک اور بڑی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ حال ہی میں روبرٹو کارلوس کی شادی مراکش سے تعلق رکھنے والی فیفا کی لائسنس یافتہ فٹبال ایجنٹ سہیلہ الطاہری کے ساتھ ہوئی ہے۔ ان دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں۔واضح رہے کہ روبرٹو کارلوس فٹبال کی دنیا کے مشہور ترین دفاعی کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے ریئل میڈرڈ کے ساتھ اپنے کیریئر میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں اور برازیل کی قومی ٹیم کی جانب سے بھی طویل عرصے تک کھیلتے رہے۔ وہ ترکی کے معروف کلب فنرباحچے کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔روبرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی خبر مختلف ذرائع سے سامنے آ رہی ہے تاہم روبرٹو کارلوس نے خود اس کی تصدیق نہیں کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی