پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کی ہدایت پر قومی انڈر۔21ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا۔ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں چھ ہفتوں کیلئے لگائے جانیوالے ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کی سکلز اور فٹنس کے معیار کو بہتر بنایا جایگا۔ روزانہ دو سیشنز میں ہونیوالے تربیتی کیمپ میں 60کھلاڑی اور پانچ کوچز حصہ ہیں جس کا اختتام 14جولای کو ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی