i کھیل

محمد حارث نے بابراعظم کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیاتازترین

June 02, 2025

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے ٹی 20 کرکٹ میں بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بنگلادیش کیخلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کو فتح دلائی بلکہ شاندار ٹی 20 ریکارڈ بھی اپنا نام کرلیا۔محمد حارث نے صرف 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے اور سات شاندار چھکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 232.60 رہا، جو کسی پاکستانی بلے باز کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری کے ساتھ سب سے بلند اسٹرائیک ریٹ میں سے ایک ہے۔ اس جاندار کارکردگی پر انہیں "پلیئر آف دی میچ" قرار دیا گیا۔حارث نے صرف 45 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔

اس فہرست میں اب صرف حسن نواز ان سے آگے ہیں، جنہوں نے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔حارث نے 47 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ اس اننگز میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 227.65 رہا، جو کسی بھی پاکستانی بلے باز کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری کے ساتھ سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ بابراعظم کے پاس تھا، جنہوں نے 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 122 رنز بنائے تھے، جس میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 216.07 رہا تھا۔محمد حارث کی اس اننگز نے نہ صرف پاکستان کو فتح دلائی بلکہ انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ایک اہم ریکارڈ کا نیا مالک بھی بنا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی