بھارتی کرکٹر محمد شامی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ان کی سابق اہلیہ مقدمہ جیت گئیں۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد شامی کی مطابق سابق اہلیہ حسین جہاں کے وکیل امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ یہ ان موکلہ کے لئے ایک بہترین لمحہ تھا، 2018 سے 2024 تک انہوں نے بہت دوڑ دھوپ کی، بالآخر حسین جہاں کو ڈیڑھ لاکھ اور بیٹی کو اڑھائی لاکھ روپے ماہانا ادا کئے جانے کا یہ حکم کھلی عدالت میں جاری ہوا۔ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عبوری حکم کی مرکزی درخواست کو چھ ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم دیا ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ جب فریقین نان نفقے کی سماعت نمٹانے کے لئے دوبارہ ٹرائل کورٹ لوٹیں تو یہ رقم چھ لاکھ تک بڑھ جائے کیونکہ حسین جہاں نے اپنی درخواست میں اس مد میں سات لاکھ اور تین لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے شادی سے قبل حسین جہاں بطور ماڈل کام کرتی تھیں اور 2014 میں محمد شامی سے شادی کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کو خیرباد کہہ دیا، 2015 میں ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔2018میں حسین جہاں کی جانب سے محمد شامی پر گھریلو تشدد اور استحصال کے الزامات عائد کئے گئے جس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی