بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کا بیٹ نامعلوم شخص نے توڑ دیا جس کے بعد کرکٹر نے برہمی کا اظہار کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر محمد سراج اس وقت ایک دلچسپ واقعے کا مرکز بنے جب بھارت نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں کے دوران برمنگھم میں نیٹ پریکٹس کی۔ ایجبسٹن میں 2 جولائی سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑی پریکٹس میں مصروف تھے، مگر سراج کے ٹوٹے ہوئے بیٹ پر ردِعمل نے اس سنجیدہ ماحول میں ایک لمحے کے لیے ہنسی کا عنصر شامل کر دیا۔ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کے نچلے آرڈر کی ناکامی کے بعد، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے بولرز کو بیٹنگ میں اضافی محنت کرنے کی ہدایت دی ہے۔محمد سراج بھی اس امید میں نیٹ سیشنز میں بھرپور محنت کررہے ہیں کہ تاکہ ایک قابل اعتماد ٹیل اینڈر ثابت ہوں۔ تاہم ایک سیشن کے دوران جب انہوں نے اپنے بیٹ میں خرابی محسوس کی تو ان کا ردِعمل نہایت دلچسپ اور ڈرامائی تھا۔ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ایک تربیتی ویڈیو میں سراج کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میرا بیٹ کیسے ٹوٹ گیا؟ کس نے میرا بیٹ توڑا یار؟پہلے تو سراج واضح طور پر ناراض دکھائی دئیے، یہاں تک کہ انہوں نے غصے سے تیز نظر بھی دوڑائی، لیکن کچھ ہی لمحوں بعد وہ خود ہنس پڑے اور یہ لمحہ ایک مسکراہٹ کے ساتھ ختم ہو گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی