چئیرمین پی سی بی سے پاکستان کی ٹاپ اسپنر سعدیہ اقبال کی ملاقات ہوئی،محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں نمبر ون آنے پر قومی اسپنر کو مبارکباد دی۔ چییئرمین پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈنمبر ون بولرکی شرٹ سعدیہ اقبال کودی،محسن نقوی نیکہا سعدیہ اقبال کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث فخر ہے،سعدیہ اقبال کو پاکستان ویمنزکرکٹ کا اسٹار قراردیا۔ قومی اسپنر نے حوصلہ افزائی پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیاسعدیہ اقبال کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی