i کھیل

میسی کی ٹیم انٹرمیامی فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئیتازترین

June 30, 2025

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی انٹر میامی ٹیم فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔پی ایس جی نے صفر کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر انٹر میامی کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔میچ کے تمام گول پہلے ہاف میں ہوئے، پی ایس جی کی جانب سے جوا نیویس نے 2 گول کیے۔دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی