i کھیل

میسی کی ہیٹرک، ورلڈکپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے جرمن کھلاڑی کا ریکارڈ برابرکردیاتازترین

June 17, 2026

ارجنٹینا کے سٹار فٹبال پلیئر لیونل میسی نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے جرمن کھلاڑی کا ریکارڈ برابرکردیا۔ ارجنٹینا کے اسٹار پلیئر لیونل میسی نے فٹ بال ورلڈکپ میں جہاں الجزائر کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کو شاندار فتح دلائی وہیں انہوں نے کئی نئے ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔ فیفا ریکارڈ کے مطابق میسی میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ وہ 38 سال اور 357 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ورلڈ کپ کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔ارجنٹینا کے میسی ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 16 گول کرنے والے جرمنی کے میرو سلاو کلوزے(MIROSLAV KLOSE) کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی