i کھیل

ملتان سلطانز کیلئے عبدالرزاق سمیت بڑے ناموں پر غورتازترین

December 31, 2025

ملتان سلطانز کی مینجمنٹ کیلئے سابق کرکٹرز کے نام زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق کوچنگ سیٹ اپ کیلئے عبدالرزاق، مشتاق احمد اور توفیق عمر کے نام پرغور کیا جا رہا ہے۔عبدالرزاق کو ملتان سلطانز کا ہیڈ کوچ، مشتاق احمد کو اسسٹنٹ اور توفیق عمر کو بیٹنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔انتظامی امور کیلئے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا نام بھی زیر غور ہے، پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے معاملات پی سی بی مینجمنٹ دیکھے گی۔پی ایس ایل 11 کے بعد پی سی بی نئے مالک کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی، علی ترین نے رینیول لیٹر نہ ملنے پر ٹیم چھوڑ دی اور پی ایس ایل مینجمنٹ پر تنقید کی۔پی ایس ایل کا گیارواں ایڈیشن مارچ 2026میں شروع ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی