i کھیل

نیویارک،کرسی کا توازن قائم کر کے ٹائٹل واپس حاصل کرنے کا انوکھا کارنامہتازترین

February 11, 2026

سیریل گینیز ورلڈ ریکارڈ شکن نے اپنی ٹھوڑی پر ایکگھنٹہ اور 20 منٹ تک کرسی کا توازن قائم کر کے اپنا کھویا ہوا ٹائٹل واپس حاصل کر لیا۔امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جنہوں نے حال ہی میں 19 منٹ 11 سیکنڈ تک ٹھوڑی پر سیڑھی کا توازن قائم کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا) نے سب سے پہلے ٹھوڑی پر 1 گھنٹہ اور 8 منٹ تک کرسی کا توازن قائم کر کے طویل دورانیے تک ایسا کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔بعد ازاں ایک اور بیلنس ایکسپرٹ نے 1 گھنٹہ اور 19 منٹ تک یہ توازن قائم کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ڈیوڈ رش نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ چند مہینوں سے وہ خاص طور پر اپنی گردن کی برداشت دوبارہ بحال کرنے کی تربیت لے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام واقعی گردن میں تکلیف کا سبب ثابت ہوا، کیونکہ اس ریکارڈ میں جبڑا، گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے اوپری حصے پر مسلسل دبا ئو رہتا ہے اور کرسی اپنی جگہ آنے کے بعد کسی لمحے بھی آرام نہیں ملتا۔ ان کے مطابق ہر گزرتا ہوا سیکنڈ فعال کنٹرول کا تقاضا کرتا ہے۔ڈیوڈ رش کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کے معائنے کے بعد گینیز ورلڈ ریکارڈز نے یہ ٹائٹل واپس ان کے نام ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی